Urdu Blog اردو بلاگ

Entries from January 2005

باعثِ تحریر آنکہ

January 29, 2005 · Leave a Comment

میں نے سوچا کہ کیوں نہ اس بلاگ کی وجہِ ایجاد و بنیاد بھی بیان کردوں ۔ شاید کوئی نو آموز صاحب یا صاحبہ اس میں دلچسپی رکھتے / رکھتی ہوں :)

مجھے انٹرنیٹ ٹیکنالوجی بہت پسند ہے ۔ میں نے تقریباً دو سال پہلے کمپیوٹر خریدا ۔ جب میں نے کمپیوٹر خریدا تو مجھے کلک کرنے اور اور فولڈر یا فائلیں کھولنے کے علاوہ کچھ نہیں آتا تھا ۔ چنانچہ میں نے کمپیوٹر سیکھنے کو اپنا نصب العین بنا لیا ۔ نتیجتاً تقریباً ایک ماہ میں میں نے پوری ونڈوز کھنگال ڈالی اور کمپیوٹر میں “چیتا” ہو گیا ۔ اس کا ایک اور نتیجہ یہ نکلا کہ میں ایف ایس سی میں صرف ساٹھ فیصد نمبر لے سکا اور انجینیرنگ یونیورسٹی والوں نے میرے پاؤں پکڑے ، کہ بھائی آپ گھر میں آرام کریں ، یہاں یونیورسٹی میں خوامخواہ آپ کی تکنیکی صلاحیتوں کو زنگ لگ جائے گا ۔

جب کمپیوٹر سیکھ لیا تو انٹرنیٹ کیا مشکل تھا ۔ اس کو تو ویسے ہی حِسِ عامہ (common sense) نے لتاڑ دیا ۔ ایک دن میں نے اپنے دوست خان صاحب سے پوچھا کہ یار ، یہ ویب سائٹیں کیسے بنتی ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ اس کے لیے ویب پیج بنانے پڑتے ہیں جن کے لیے HTML کی ضرورت ہوتی ہے جو کہ کمپیوٹر کی ایک زبان ہے اور یہ تم جیسے عقل کے اندھے کی سمجھ میں نہیں آنے والی ۔ میں نے ان سے بہت کہا کہ مجھے بھی سمجھائیے یہ کیا ہے ، مگر وہ نہ مانے :(

مگر بندہِ ناچیز نے بھی ہمت نہ ہاری ۔ میں نے یہ کیا کہ جو ویب پیج بھی کھولتا اس کا سورس کوڈ نوٹ پیڈ میں دیکھنا شروع کردیتا ، پھر اس کا کچھ حصہ ڈیلیٹ کر کے دیکھتا کہ کیا فرق پڑا ہے ۔ اس طرح کرتے کرتے میں نے ایک ماہ میں ایچ ٹی ایم ایل سیکھ لی ۔ اس کے بعد مجھے اس سے متعلق ایک کتاب ملی ، میں نے کچھ اپنا سر پِیٹا اور کچھ کتاب کو بے نقط سنائیں کہ کمبخت! تو نے ابھی ملنا تھا ، کچھ دیر پہلے مل جاتی تو تیرا کیا بگڑ جاتا ۔

اب میں نے یہ بلاگ بنایا ہے اور اس بلاگ کو معلومات کی فراہمی کا ذریعہ بنانا چاہتا ہوں ۔

Harris – حارث کا تبصرہ بوقت Wednesday, April 06, 2005 3:58:22 AM
الو کے پٹھے یہ تم ہو؟

Categories: Miscellaneous متفرق

خوش آمدید

January 23, 2005 · Leave a Comment

اپنے پہلے اردو بلاگ پر میں آپ کو خوش آمدید کہتا ہوں ۔۔ میرے خیال میں بلاگ اچھی چیز ہے ۔ اس سے لوگوں کو ایک دوسرے کے بارے میں آگاہی اور معلومات حاصل ہوتی ہیں ۔

بلاگ ایک طرح کی آن لائن ڈائری ہے ، آپ اسے روزنامچہ بھی کہہ سکتے ہیں ۔ اس بلاگ میں میری تحریروں کے علاوہ اردو ادب سے منتخب مضامین اور شاعری بھی شامل کی جائے گی ، نیز آپ کو یہاں کمپیوٹر اور انٹرنیٹ سے متعلق مضامین بھی اردو میں ملیں گے ۔

مجھے آپ کی رائے کا انتظار رہے گا :)

Categories: Miscellaneous متفرق