آصف اقبال ، یہ رہے سوالات کے جوابات ۔ مگر یہ تو بتائیے کہ نمبر دینے کا نظام کیسا ہے ۔ میرا مطلب ہےکہ خوش خطی کہ نمبر بھی لگاتے ہیں آپ؟ اور یہ بتائیے کہ آپ نے مجھے جو سوال دیے ہیں ، ان کی عبارت اتنی پیچیدہ اور گھمن گھیریوں والی کیوں رکھی ہے ۔ لگتا ہے کہ آپ میرے اعلیٰ خیالات سے متاثر ہو کر مجھے کوئی دانشور سمجھ بیٹھے ہیں ۔ ویسے آپ نے درست اندازہ لگایا ہے
سوال نمبر1: بلاگ شروع کرنے سے آپ کی زندگی پر کیا اثرات مرتب ہوئے ہیں؟ کیا اس سے دوسری مصروفیات متاثر ہوئی ہیں؟
جواب:
بالکل جناب! بلاگ شروع کرنے سے میرے معمولات میں کافی ہلا گلا ہوا ہے ۔ کیونکہ بلاگ شروع کرنے سے پہلے میں کچھ فضول کام کرتا تھا ، بلاگ شروع کرنے کے بعد وہ وقت جو میں فضول کاموں کو دیتا تھا ، وہ یہاں استعمال کرنا شروع کردیا ۔ لہٰذا اب مجھے فضول کاموں کے لیے وقت نہیں ملتا ، بہت سوچ سمجھ کر نکالنا پڑتا ہے ۔ اس کی وجہ سے مجھے کافی نقصان بھی ہوا ہے ۔ وہ لوگ جو میرے فضول کاموں کے بارے میں جانتے تھے ، اب وہ یہ کہنے لگے ہیں کہ بھائی ، پہلے یہ بندہ کچھ تو کرتا ہی تھا ، مگر اب تو وہ بھی نہیں کرتا ۔
کچھ فائدہ بھی ہوا ہے ، وہ یہ کہ مجھے اب ڈھنگ سے بات کرنے کا طریقہ آنے لگا ہے ۔ پہلے میں ہر بات بلا سوچے سمجھے کرتا تھا ، اب کوئی کوئی بات سوچ کر کر لیتا ہوں ۔ خاص طور پر میری ایک حالیہ تحریر جو عورت کی امامت سے متعلق تھی ، اس پر ملنے والے تبصروں کے بعد میں کافی محتاط ہو گیا ہوں ، مجھے چوکنا کرنے میں زکریا بھائی کا بہت بڑا ہاتھ ہے ، انہوں نے اچھی خاصی ڈانٹ پلا دی ہے ۔ لہٰذا اب میں لکھنے سے پہلے دنیا کے جغرافیائی اور نظریاتی محل وقوع پر ایک نظر ڈال لیتا ہوں اور پھر تمام مسالک و ممالک کے نظریات کے درمیان سے بات نکالتا ہوں تا کہ بے عزتی کا اندیشہ کم سے کم رہے ۔
سوال نمبر2: کیا آپ کے خیال میں اسلام کے حالیہ فہم کو کسی بنیادی اصلاح و درستگی کی ضرورت ہے؟ اگر ہے تو سب سے اشد کس چیز میں؟
جواب:
جی ہاں ، مگر یہ اصلاح و درستگی فہم کی ہونی چاہیے نہ کہ اسلام کی ۔ آج کل بہت شور ہے کہ ایک روشن خیال اعتدال پسند اسلام کی تعمیر کی جائے ۔ ان شور کرنے والوں سے یہ تو پوچھا جائے کہ اس روشن خیال اعتدال پسندی کی ضرور انسانوں کو ہے یا اسلام کو ۔ اسلام تو ہے ہی معتدل مذہب اور یہ زمانہِ قبل از تاریخ سے ہی مکمل و اکمل ہے ۔ اصلاح کی ضرورت مسلمانوں اور دیگر مذاہب سے تعلق رکھنے والے انسانوں کو ہے ، خاص طور پر نئی نسل کو ۔
میری معلومات کے مطابق اسلام سے متعلق جو شوشے آج کل چھوڑے جارہے ہیں ، ان میں جہاد اور حقوقِ نسواں سرفہرست ہیں ۔ لہٰذا میری رائے یہ ہے کہ عوام الناس کو ان دو مضامین سے متعلق اسلام کے اصل فلسفے سے روشناس کرایا جائے ۔ لوگوں کو بتایا جائے کہ
جہاد اصل میں کیا ہے ، اس کی کتنی اقسام ہیں ، افضل جہاد کون ساہے اور یہ کہ جہاد کس کس پر فرض ہے اور کس شخص کو کس طریقے سے کونسا جہاد کرنا چاہیے ۔
دوسری بات حقوقِ نسواں سے متعلق یہ ہے کہ لوگوں کو بتایا جائے کہ اسلام میں عورتوں کے حقوق کیا ہیں ، اسلام عورت پر کون کون سی ذمہ داریاں ڈالتاہے ، اسلام عورت کو کتنی آزادی دیتا ہے اور یہ کہ خانگی زندگی میں عورتوں کے حقوق و فرائض کیا ہے ۔
سوال نمبر 3: مستقبل بعید کے حوالے سے اپنے عزائم کے بارے میں ہمیں بتائیں۔ اگر آپ کا جواب ہے کہ آپ اتنی دور کا سوچنا مناسب نہیں سمجھتے تو اس سوچ کے زیر سطح کیا دلائل کارفرما ہیں؟
جواب:
جنابِ آصف پہلے یہ بتائیے کہ لفظ “عزائم” سے آپ کی کیا مراد ہے ۔ اگر آپ ” اُن عزائم ” کی بات کر رہے ہیں تو اس کے بارے میں ، میں یہاں نہیں لکھ سکتا کیونکہ میرے گھر میں بھی میرے قارئین موجود ہیں اور مجھے اپنی اور اپنی عزت کی سلامتی کو خطرہ لاحق ہو سکتا ہے ۔ بہرحال نسبتاً شریفانہ عزائم بہت نیک ہیں بلکہ باوضو ہیں ۔ اور دوسری بات یہ کہ مجھے ویسے ہی دور کی کوڑی لانے کی عادت ہے اس لیے دوسرے حصہ کے تحت ایسی ممکنہ کسی سوچ کے زیرِ سطح یا بر سطح کسی قسم کے کوئی دلائل فی الحال کارفرما نہیں ہیں ۔(ہائے اتنی پیچیدہ عبارت)
تعلیم مکمل ہونے کے بعد والے مستقبلِ بعید سے متعلق میں کیا عرض کروں ، ہائے مجھے شرم آتی ہے ۔ آپ خود سمجھ دار ہیں ، خود ہی اندازہ لگا لیجیے کہ فارغ التحصیل ہونے کے بعد مشرقی لڑکے کس کھونٹے پر لٹکائے جاتے ہیں ۔
سوال نمبر4: ہم phpBB کی اردو ورژن کا انتظار کررہے ہیں۔ اس کے بارے میں کیا اطلاع ہے؟
جواب:
یہ سراسر میری نااہلی ہے کہ میں اپنے قدردانوں کو اتنا انتظار کروا رہا ہوں ۔ دراصل مجھے ٹائپنگ سے چڑ ہے ۔ میں نے کبھی یہ کوشش نہیں کہ تھوڑا سا زیادہ زور لگا کر اپنی ٹائپنگ سپیڈ بہتر کر سکوں ۔ بہرحال اطلاع یہ ہے کہ phpbb کی مین فائل کا ترجمہ مکمل ہو گیا ہے ، اور باقی faq والی فائل رہ گئی ہے، اگر کوئی صاحب یا صاحبہ ابھی اردو فورم بنانا چاہتے ہیں تو وہ مجھے سے مین فائل لے لیں ، ان کی فورم مکمل طور پر اردو میں چلے گی اور صرف سوال و جواب والا صفحہ فی الحال انگلش میں ہوگا باقی تمام پیغامات اردو میں بالکل درست طور پر نظر آئیں گے ۔ اس کے علاوہ تصاویر بھی رہ گئی ہیں ۔
میں اپنی کوتاہی کا اعتراف کرتا ہوں ، لیکن اس میں میری غلطی تو زیادہ نہیں ہے ۔ مجھے سے اس بارے میں دریافت کرنے والوں میں آصف اور نبیل شامل ہیں جو کہ ناموں سے مردانہ خواص سے تعلق رکھنے والے لگتے ہیں ۔ اگر کوئی پکار صنفِ نازک کی طرف سے بھی آجاتی تو مکمل فورم ایک ہی دن میں سر کے بل حاضر ہوجاتی ۔
سوال نمبر5: آپ کی زندگی میں اب تک رونما ہونے والا سب سے پرمسرت واقعہ؟
جواب:
آپ نے میری دکھتی رگ پر ہاتھ رکھا ہے آصف بھائی ۔ ابھی تک ایسی کوئی واردات ہوئی ہی نہیں میری زندگی میں ۔
Nabeel کا تبصرہ بوقت Thursday, March 31, 2005 7:59:53 AM
اور تم کہتے ہو کہ تمہیں ٹائپنگ سے چڑ ہے۔ انٹرویو کے سوالات پوسٹ ہونے کے چوبیس گھنٹے کے اندر تم نے پوری کتھا بیان کردی ہے۔ مجھ سے ہفتہ گزر جانے کے باوجود اتنا نہیں ہوسکا کہ صحیح طور پر جواب بھی سوچ لوں۔ بائی دا وے میرے نام ہی میں نہیں، میری شخصیت میں بھی مردانہ خواص پائے جاتے ہیں۔
Asma کا تبصرہ بوقت Friday, April 01, 2005 2:25:35 AM
Assalamo alaykum w.w.!
You write very well … no i’m not talking about the “khushkhatii” but the style of writing
Keep it up!
Wassalam
Danial کا تبصرہ بوقت Friday, April 01, 2005 4:59:24 AM
خوب بہت خوب لکھا ہے جناب۔
Dr. Iftikhar Raja کا تبصرہ بوقت Sunday, April 03, 2005 3:52:29 PM
ارے صاحب یہ کسی خوشی میں انٹرویو دیئے اور لئیے جا رہے ہیں۔
اچھا لگا آپ کے بارے میں جان کر۔ بس کچھ مصروفیت کی وجہ سے آن لائین کام نہیں ہو رہا ۔ مگر امید ہے جلد ہی واپسیاں ہو جائیں گی
Harris – حارث کا تبصرہ بوقت Wednesday, April 06, 2005 4:18:32 AM
ارے میں پچہلے ايک ماہ سے سر کھپا رہا ہوں۔ تمہارا نام بھی پڑھا ليکن سمجہا کے ميرا شک ہے۔ آج دو بارہ وکي پر آيا تو سوجا کيں نہ کلک “مار” ہي ليا جاے۔ ارے يہ کيا يہ تو وہي ہے،،،،، قدير احمد رانا۔۔۔۔۔۔ اتنا زبردست نام اور کس کا ہو سکتا ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔ چناچہ ہم دونوں کالج ميں تو نہيں ليکن نيٹ پر مل گے،،،،، ارے ارے آپ لوگوں کو بتاتا چلوں کہ قدير از ماIي کلاس فيلو ايٹ کالج۔ عمير خان دا گريٹ از آلسو ماي فرينڈ۔ ان دو کے علاوہ ميں کالج ميں کسي کو جانتا ہہي نہيں ہونٓٓ۔۔۔ ويسے دونوں بھاۓيوں داخلے چلے گۓے ہيں اور نمبر چينج ہونے کي وجہ سے آي واز انايبل ٹو کانٹيکٹ يو۔۔۔ تياري کيسي ہے؟؟؟؟؟؟ ميل مي سون۔ چيک دس۔۔۔اينڈ سالو ماۓي پرابلم۔۔۔
http://harrisbinkhurram.blogspot.com
Waisay i tried for urdublog.blogspot.com per mujay kia maloom tha kay mosoof nay lia hoga.. however i didn’t bother to browse (how bonga i was, حالانکہ I browse the names which i dont get)
aik to I cant write URDU which qadeer speaks… Mir Sahab.. Also check these
http://learnurdu.blogspot.com (for my cousins in austria(europe) and England.
http://spaces.msn.com/members/haarys
I gave up there bcoz of non-custom style sheets.
qadeer my urdu naskh asia is breaking up in FIRE FOX.
bbye
ويسے يور اردو از ۔۔۔۔۔سمپلي ونڈر فل۔۔۔ اسپيشيلي فار مي۔۔ کوز آي کينٹ رايٹ ڈيٹ مچ اردو
Harris – حارث کا تبصرہ بوقت Wednesday, April 06, 2005 4:19:29 AM
time note na kerna kay kab post kia hai
Harris – حارث کا تبصرہ بوقت Wednesday, April 06, 2005 4:24:22 AM
sorry for another comment,, (another irrelevant)
i’ve also got the idea to use blog as website,, n u know i’ve been using it. check the
learnurdu.blogspot.com
medicaledge.blogspot.com
cellworld.blogspot.com (is per mehnat kam hai coz this on is just for google ads)
Harris – حارث کا تبصرہ بوقت Wednesday, April 06, 2005 5:14:46 AM
sorry to bother u again…. ab to yehi howa keray ga.. its 5:15 am and shukar hai i’ve figured out the problem.. changed the layout of my blog and now its ok in FireFox
قدیراحمد رانا Qadeer Ahmad Rana کا تبصرہ بوقت Wednesday, April 06, 2005 4:45:30 PM
I can’t come for some days. I will come after some days
Asif کا تبصرہ بوقت Sunday, April 17, 2005 3:13:22 PM
جی جناب قدیر بھائی۔ آپ کے بارے میں جان کر خوشی ہوئی
واقعی آپ عمدہ اردو لکھتے ہیں۔ جی میں نے بھی اسلام کے فہم کے متعلق ہی سوال پوچھا تھا۔