Urdu Blog اردو بلاگ

ملتان اور کرکٹ

December 13, 2006 · 6 Comments

ملتان برصغیر کے نہایت قدیم اور تاریخی شہروں میں سے ایک ہے ۔ اس وقت جب لاہور جیسے بڑے شہروں کا وجود تک نہیں تھا ، ملتان علم و ادب ، تہذیب و تمدن کا گہوارا تھا ۔ لیکن مسئلہ یہ ہے کہ ہندوستان کے کئی مشہور شہروں کے بارے میں دنیا کو پتہ ہے مگر ملتان کو کوئی جانتا تک نہیں ۔

حکومتِ پاکستان کی مسلسل عدم توجہی کے شکار اس شہر پر آخر کار پاکستان کرکٹ ٹیم کو رحم آیا اور پاکستانی کھلاڑیوں نے ملتان کو دنیا میں متعارف کرانے کے لیے ایک حکمتِ عملی وضع کی ۔ جیسا کہ آپ جانتے ہیں کہ قربانی کرنا اور قربانی دینا پاکستانی قوم کا وطیرہ ہے ۔ لہٰذا پاکستانی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں نے فیصلہ کیا ہے کہ جب بھی کسی غیر ملکی کرکٹ کا سامنا ہو ، اسے ملتان میں لا کر کھلایا جائے اور اسے جِیتایا جائے ۔ خود ہارنے کے ساتھ ساتھ مخالف ٹیم کے کھلاڑیوں کو عالمی ریکارڈ بنانے کے مواقع بھی فراخ دلی سے فراہم کیے جائیں تاکہ وہ پوری دنیا میں ملتان کا نام روشن کریں ۔

Categories: Multan ملتان

6 responses so far ↓

Leave a Comment