Urdu Blog اردو بلاگ

اچھی شکل اور خوش فہمی

February 1, 2007 · 12 Comments

کچھ روز پہلے میرے دوست شاہ صاحب نے نیا کمپیوٹر خریدنا تھا ۔ ملتان کینٹونمنٹ میں واقع خان پلازہ کمپیوٹر سے متعلق مصنوعات کی بڑی منڈی ہے ۔ چنانچہ شاہ صاحب صبح کے وقت خان پلازہ سے کمپیوٹرز کی قیمیتیں وغیرہ پوچھ آئے ۔ شام کو انہوں نے مجھ سے “درخواست” کی کہ میں بھی ان کے ساتھ چلوں ، آخر تجربہ کار بندہ جو ہوا :)

چنانچہ ہم دونوں خان پلازہ پہنچ گئے ۔ شاہ صاحب کی مطلوبہ دکان میں داخل ہوئے ، چند لمحوں بعد چار عدد نوجوان لڑکے بمعہ ایک عدد دوشیزہ دکان میں آئے ۔ لڑکی کی پشت ہماری طرف تھی اور اس کے اور ہمارے درمیان بمشکل ایک فٹ کا فاصلہ ہوگا ، مگر میں اس کی موجودگی سے تقریباً بے خبر تھا ۔

میری عادت ہے کہ میں عموماً بآواز بلند بولتا ہوں ۔ میں نے شاہ صاحب سے پوچھا کہ تم نے کون سا کمپیوٹر پسند کیا ہے ، اس نے بتایا کہ یہ والا ۔ میں نے حسبِ عادت بلند آواز میں کہا “شکل تو اچھی ہے” ۔ فوراً لڑکی ایک جھٹکے سے مڑی اور میری طرف گھور کر دیکھا ، میری آنکھوں میں لاتعلقی اور حیرانی دیکھ کر پھر اپنا کام کرنے لگی ۔ جب مجھے سمجھ آئی کہ ہوا کیا ہے تو میں اپنی ہنسی دبا نہ سکا ۔

میرا خیال تھا کہ یہ لڑکی کی خوش فہمی تھی کہ اس نے سمجھا کہ اچھی شکل کی بات اس کے لیے کی گئی ہے ۔ جبکہ شاہ صاحب کا کہنا تھا کہ یہ غلط فہمی تھی ۔ اس کا یہ بھی کہنا تھا کہ شکل کا لفظ کمپیوٹر کے لیے استعمال نہیں کیا جانا چاہیے ۔ میں نے کہا تو پھر کمپیوٹر کے سامنے والے حصے کو کیا کہیں گے؟

اب آپ کے لیے دو سوال تیار ہیں ۔ یہ بتائیے کہ
اچھی شکل کا لفظ سن کر مڑنا خوش فہمی تھی یا غلط فہمی؟
کمپیوٹر کے سامنے والے حصے کو اردو میں کیا کہا جائے گا؟

Categories: Me بقلم خود

12 responses so far ↓

  • اجمل // February 1, 2007 at 4:17 pm

    شکل جانداروں اور سجاوٹ کی چيزوں کی اہم ہوتی ہے کمپيوٹر کی نہيں ۔ مشين ہو تو اس کا کام اور مضبوطی ديکھی جاتي ہے ۔ اور کمپيوٹر بھی ايک مشين ہے ۔

  • Shoiab Safdar // February 1, 2007 at 7:52 pm

    یار میرا تو ماننا ہے کہ خوش فہمی اور غلط بہمی میں بڑا باریک سا فرق ہے!!!
    اور ٓآدمی کو یہ دونوں ہی چیزیں مارتی ہیں!!!
    ُآپ یوں کہہ لیں کہ اسے یہ خوش فہمی ہوئی کہ آپ غلط فہمی کا شکار ہو گئے ہیں!!! :(
    ایک ایسا ہی واقعہ میں نے لنک کی صورت میں کافی پہلے شیئر کیا تھا

  • Asma // February 1, 2007 at 8:06 pm

    That was not khush fahmi … woh tu uska haq tha :P BTW shukar karo woh char addad larkay nahi mutawajja huay :P may tu car ki bhi shaal aur annkhein hi kahti hooon :P

  • میرا پاکستان // February 1, 2007 at 9:17 pm

    ابھی پاکستان اتنا ماڈرن نہیں ہوا کہ ملتان میں اس طرح کی خوش فہمیاں پیدا ہونے لگیں۔ ہم اسما کی بات سے متفق ہیں کہ شکر کرو لڑکی نے جوتی اتار کر آپ کی خوض فہمی دور نہیں کردی۔

  • بدتمیز // February 2, 2007 at 4:40 am

    اور یہ لگا چھکا میرا پاکستان کی طرف سے۔ یس قدیر شکر کرو لڑکی نے تمہاری آنکھں کی لا تعقلی اور حیرانی مار مار کر شرمندگی میں نہیں بدل دی۔

  • Qadeer Ahmad // February 3, 2007 at 2:26 pm

    جوتی کی نوبت نہیں آ سکتی تھی کیونکہ
    میری نیت صاف تھی
    اور ویسے بھی میں بھولا بھالا بچہ ہوں
    مجھے دیکھ کر مارنے کا نہیں بلکہ
    پیار کرنے کا خیال آتا ہے
    :D

  • Mohib Alvi // February 4, 2007 at 3:45 am

    خوب قدیر ، تمہاری ٹھہری ہنسی اور اس لڑکی نے جو نگاہِ غلط ڈالی ہو گی تم پر اس کا تم نے اجمالا اور تفصیلا ذکر کیا ہی نہیں۔ کاش اس لڑکی کی رائے بھی مل جاتی تو رائے دینے میں انصاف کا دامن ہاتھ سے نہ چھوٹتا ۔ خیر کمپیوٹر کی اچھی شکل کے حوالے سے تمہاری یہ پوسٹ یاد رہے گی۔

  • shahbaz hameed // February 7, 2007 at 4:33 am

    qadeer bhai larkiyon ko chayrna tu dor ki baat app nay tu shayad kabhi nazar utha k bhi nahin daikha ho ga .waisay larki thi kaisy achhy thi tu ghalt fahmi hi hoi ho gi aur agar aap jaisy thi tu may b khush fahmi bhi ho gaye ho…kaya khayal hay

  • Qadeer Ahmad قدیر احمد // February 7, 2007 at 2:37 pm

    محب: زہے نصیب ، خوش آمدید ۔ یار میں شریف بندہ ، اب میں نے اس کی نگاہوں پر غور تو نہیں کیا
    :)

    شہباز: او جگر! بڑے عرصے بعد ملاقات ہوئی ہے ، کہاں رہتے ہو۔
    اچھا کیا کہ تم نے لوگوں کو بتا دیا کہ میں کتنا شریف النفس بندہ ہوں
    :P

  • Bintai Hawwa // February 12, 2007 at 5:59 pm

    اب کی بار اردو میں
    :)

  • Qadeer Ahmad // February 13, 2007 at 4:59 am

    بنتِ حوا: بہت اچھی بات ہے ، مگر کچھ لکھیے بھی ۔۔۔۔

  • umair // February 19, 2007 at 1:36 pm

    well i have to see her first and then i can decide about this khusfehmi thing.
    and i think shakal is perfect for samnae wala hisa of computer.

Leave a Comment