اپنی جرابوں سے ۔۔۔
صبح سویرے اٹھ کر منہ دھونے سے ۔۔۔
پڑھائی میں وقت گزارنے سے ۔۔۔
جسمانی کام کرنے سے ۔۔۔
اکثر نہانے سے ۔۔۔
آئینے میں اپنی شکل دیکھنے سے ۔۔۔
کسی دوسرے کے بلاگ پر تبصرہ کرنے سے ۔۔۔
سیاسی لیڈروں کی شکلیں دیکھنے سے ۔۔۔
بھارتی فلموں سے ۔۔۔
گرمیوں میں کپڑے پہننے سے ۔۔۔
میں درج ذیل افراد کو دعوت دیتا ہوں کہ وہ بھی ایسے دس کاموں یا چیزوں کے بارے میں لکھیں جن سے انہیں نفرت ہے ۔ جواب میں سنجیدگی یا غیر سنجیدگی کی کوئی قید نہیں ہے ۔
بدتمیز
شعیب صفدر
شمیل قریشی
شاکر عزیز
13 responses so far ↓
نعمان // March 5, 2007 at 8:14 am
جرابوں، صبح اٹھ کر منہ دھونے اور آئینہ دیکھنے سے تو مجھے بھی نفرت ہے مگر
بھارتی فلموں سے کیوں؟
Qadeer Ahmad // March 5, 2007 at 4:18 pm
بھارتی فلموں میں رکھا کیا ہے؟ بونگی کہانی اور بکواس کے علاوہ
البتہ ان کے کئی گانے اچھے ہوتے ہیں
نعمان // March 5, 2007 at 8:02 pm
میں متفق ہوں کہ اکثر نئی بھارتی فلمیں ایسی ہی ہوتی ہیں مگر کچھ بہت اچھی بھی ہوتی ہیں۔ ہم اپنے گھر میں زیادہ تر مزاحیہ اور پرانی فلمیں ہی دیکھتے ہیں۔ انگریزی فلموں کے مقابلے میں بھارتی فلمیں ہمارے معاشرے سے زیادہ قریبی رشتے داری رکھتی ہیں۔ اور دوسرا یہ کہ گھر والوں کے ساتھ انگریزی فلمیں دیکھنے میں چند دشواریاں بھی ہیں۔
بدتمیز // March 5, 2007 at 9:10 pm
سلام
قدیر انکل آپ جرابیں وقت پر دھلوا لیا کریں۔
اور نہانے سے کیوں چڑ ہے؟ آپ اکثر تالاب میں ٖغوطے کھائے پائے جاتے ہیں۔ بھیسوں کےساتھ
اور کیوں حضرت دوسروں کے بلاگ پر آپکو کیا تکلیف ہوتی ہے؟
محمد شاکر عزیز // March 5, 2007 at 11:06 pm
موج ہے بھئی موج ہے۔
مجھے نفرت ہے
جب میں سورہا ہوں اور کوئی مجھے ملنے آجائے
کمپیوٹر پر بیٹھا ہوں اور بجلی بند ہوجائے
سونے کی کوشش میں ہوں اور ارد گرد کوئی شور کرے
رات دیر سے سویا ہوں اور صبح چھ بجے جب الارم بجے تب
اپنے موج مستی موڈ میں جارہا ہوں اور میرے سائیکل کی چین اتر جائے
نہانے شہانے سے اپن کو اتنی چڑ نہیں عمومًا دوسرے دن نہا لیتے ہیں
بس کہ اور؟
اب بدتمیز نے آجانا ہے میرے تبصرے کے بخیرے ادھیڑنے
اویار تمہیں خود کوئی چیز ناپسند نہیں؟
میرا پاکستان // March 6, 2007 at 12:23 am
قدیر صاحب
کیا آپ نے خیال کیا کہ آپ کو جن چیزوں سے نفرت ہے وہ سستی اور کاہلی کی نشاندہی کرتی ہیں اور ہمارے زمانے میں سست اور کاہل کو افیمی کہا کرتے تھے جو افیم کھا کر مست ہوجاتا تھا اور دھوپ میں چارپائی بچھا کر سارا دن سویا رہتا تھا۔
جرابوں کے ذکر سے یاد آیا ہمیں اس وقت بہت غصہ آتا ہے جب کوئی اپنی پرانی جرابیں پہننے سے پہلے ان کی بدبو سونگھ کر ٹیسٹ کرتا ہے۔
بدتمیز // March 6, 2007 at 12:56 am
شاکر جاؤ تمہیں اس دفعہ معاف کیا۔
میرا پاکستان آپ نے جو یہ چھکا لگایا ہے۔ اس پر قدیر کبھی کچھ نہیں کہہ سکتا۔
محمد شاکر عزیز // March 6, 2007 at 2:38 pm
ہاہاہا
اوئے کوئی اپنی بات بھی بتا دیا کرو۔
مجھے تو لگتا ہے تم بدبو پروف ہو
میرا پاکستان آپ نے بجا کہا ایسے ہی ہوتا ہے۔
Qadeer Ahmad قدیر احمد // March 6, 2007 at 4:17 pm
میرا پاکستان نےکو میں ویسے ہی کچھ نہیں کہہ سکتا کیونکہ بزرگوں کا احترام کرنا پڑتا ہے۔
اور انہوں نے کوئی چھکا نہیں لگایا ہے ، بدتمیز!
میرا پاکستان // March 6, 2007 at 7:44 pm
قدیر صاحب یہ آپ کا بڑا پن ہے جو آپ ہماری کڑوی کسیلی باتیں برداشت کرلیتے ہیں۔
ویسے ہماری یہی سوچ ہے کہ بزرگوں کا عزت کروانا ان کے اپنے بس میں ہوتا ہے۔ لیکن پھر بھی انسان ہیں کبھی کبھی خود پسندی کا شکار ہوجاتے ہیں اور پھر اس کی سزا بھی بھگتتے ہیں۔ آئیند مزید احتیاط ملحوظ رکھیں گے۔
Qadeer Ahmad // March 6, 2007 at 8:25 pm
میرا پاکستان: انکل اب آپ بھی میرے مذاق کا برا منانے لگے ۔ وہ تو بات تو میں نے مذاق میں کی تھی کیونکہ میرا خیال تھا کہ میرا آپ سے مذاق بنتا ہے ۔ پتہ نہیں کیا بات ہے ہر بندہ غلط فہمی کا شکار ہوتا جا رہا ہے ۔
میرا پاکستان // March 7, 2007 at 7:36 pm
ہم نے آپ کے مذاق کا جواب سنجیدہ مذاق میں دیا جو شائد آپ ہماری طرح آپ کے بھی اوپر سے گزر گیا۔
Dost // March 22, 2007 at 3:16 am
baba ji aap to hippy lagtay ho???