Urdu Blog اردو بلاگ

جہانزیب کا نکاح

March 6, 2007 · 5 Comments

جب ایک بلاگر کے پاس کچھ لکھنے کو نہ ہو تو وہ اپنے بھولے بسرے دوستوں کے متعلق ہی لکھتا ہے ۔ چنانچہ یہ پوسٹ جہانزیب بھائی کے نام کی جاتی ہے ۔
شاید بلاگرز کی اکثریت کو معلوم نہ ہو کہ ہمارے محترم و مکرم جناب جہانزیب اشرف کا نکاح ہو گیا ہے ۔ جہانزیب اشرف اولین اردو بلاگروں میں سے ایک ہیں اور اردو ٹیکنالوجی اخبار کے لکھاری ہونے کے ساتھ ساتھ اردو ویب محفل کے ناظم بھی ہیں ۔

یہ نکاح کب ہوا ہے ، مجھے نہیں معلوم ۔ مجھے تو یہ بھی شک تھا کہ یہ صرف نکاح ہی تھا یا کچھ اور بھی ۔ کچھ اور بھی کی تفصیل یہ ہے کہ برصغیر کے ہندوؤں نے تو مسلمانوں کی کوئی روایت نہیں اپنائی ، البتہ مسلمانوں نے ہندوؤں کے بیسیوں رسم و رواج اپنا لیے ہیں ۔ چنانچہ اب برصغیر کے مسلمان نکاح الگ کرتے ہیں اور رخصتی الگ ۔ کئی مقامات پر تو نکاح کے بعد بھی میاں بیوی کو اجازت نہیں ہوتی کہ وہ ایک دوسرے کو دیکھ سکیں ، ملاقات کر سکیں ۔

چنانچہ جب میں نے جہانزیب بھائی سے دریافت کیا کہ ان کا صرف نکاح ہوا ہے یا رخصتی بھی ہو گئی ہے ۔ تو انہوں نے میری گوشمالی شروع کردی کہ نکاح تو نکاح ہوتا ہے ، یہ رخصتی وغیرہ جیسی بے ہودہ رسومات تو پاکستانیوں کا ورثہ ہیں ۔ ان کی ایسی جلی کٹی باتیں سن کر مجھے واقعی یقین ہو گیا ہے کہ ان کا نکاح ، شادی ، جو بھی ہے ، بہرحال وقوع پذیر ہو گیا ہے ۔ لیکن اس کے اثرات اتنی جلدی تو سامنے نہیں آنے چاہیے تھے؟ خیر ان کا بھی قصور نہیں ہے ، قید تو قید ہوتی ہے ، چاہے نئی ہو چاہے پرانی ۔ میری دعا ہے کہ ان کی یہ قید “عمر قید” ثابت ہو لیکن “با مشقت” نہ ہو ۔

Categories: Friends احباب

5 responses so far ↓

  • Shoiab Safdar // March 6, 2007 at 11:40 am

    مجھے یہ تمام تفصیلات جہانزیب کی زبانی جنوری کے آغاز میں بتادی تھی مگر میرا خیال ہے اگر یہ بات خود وہ اپنے بلاگ پر بتاتے تو اچھا تھا!!! ساتھ ہی جہانزیب نے بتایا تھا کہ وہ واپس (پاکستان سے) جا کر بلاگ دوبارہ لکھنا شروع کریں گے!

  • بدتمیز // March 6, 2007 at 12:36 pm

    سلام
    میں نے بھی اسی لئے اس بارے میں پبلکلی کوئی بات نہیں کی تھی۔ کہ جہانزیب خود یہ بات بتانا چاہیں تو جب مرضی بتا سکیں۔ تم نے بتا دی کوئی بات نہیں لگتا ہے انہوں نے تمہاری کافی ٹکور کر دی تھی
    ہاہاہہا تمہیں ان کا غم سمجھنا چاہیے تھا تم رخصتی جیسے نازک موضوع پر کیوں بول پڑے۔ میرے خیال سے وہ بھی اسی لئے اداس تھے۔ ذرا وہ پوسٹ کر لیں تو میں وہاں پھلجھڑیاں چھوڑوں گا

  • محمد شاکر عزیز // March 6, 2007 at 2:47 pm

    ماشاءاللہ
    اچھا لگا سن کر اللہ ان کے نصیب اچھے کرے
    آمین

  • Qadeer Ahmad قدیر احمد // March 6, 2007 at 4:10 pm

    بدتمیز نے ٹھیک لکھا ہے ، یہ میں نے جہانزیب سے بدلہ لیا ہے ۔ کس چیز کا بدلہ لیا ہے ، یہ ان کو پتہ ہے
    :D

  • shahbaz // March 16, 2007 at 3:31 pm

    nikah ho gaya tu dayr sawayr rukhsati bhi ho jaye gi . abb khuda na karay k dayr itni ho jaye k rukhsati ka koi fayeda hi na ho jahanzaib bhai ko,kaya khayl hay .best of luck jahanzaib.

Leave a Comment